kohsar adart

چمن میں جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ

 

بلوچستان کے علاقے چمن میں میزئی اڈہ طور پل کے مقام پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی، یہ فائرنگ پانچ منٹ تک جاری رہی۔

تاہم، گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ حملے میں محفوظ رہے۔

اسکواڈ میں موجود پولیس اہلکاروں اور محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

ان کے صاحبزادے حافظ خلیل نوری نے تصدیق کی ہے حافظ حمداللہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

انہوں نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’شکر الحمدللہ، والد صاحب پر میزائی اڈے کے مقام پر حملہ ہوا ہے، اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ہے والد محترم اور باقی ساتھی سارے محفوظ ہیں‘۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More