چمن میں بابِ دوستی پر حکام اور دھرنے کے شرکاء کے مذاکرات کامیاب
چمن میں بابِ دوستی پر حکام اور دھرنے کے شرکاء کے مذاکرات کامیاب
چمن میں بابِ دوستی پر پاسپورٹ اور ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر روڈ پر دھرنے کے شرکاء سے حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
مظاہرین کے ترجمان صادق اچکزئی نے بتایا کہ حکومت نے پاک افغان بارڈر باب دوستی پر پیدل آمد و رفت کی سابقہ پالیسی بحال کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ باب دوستی سے چمن کے لوگ شناختی کارڈ اور اسپین بولدک کے مقامی افراد تذکیرہ پر آمدورفت کرسکیں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے دیگر شہروں کے لوگوں کو آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا۔