ایبٹ آباد،زہریلے سیب کھانے سے 2 بچے جاں بحق،4 کی حالت تشویشناک
ایبٹ آباد کے تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں چمنکہ میں زہریلے سیب کھانے سے 2 بچے جاں بحق 4 کی حالت تشویش ناک۔ ذرائع کے مطابق میندار نےجنگلی سوروں کو مارنے کے لٸےسیبوں پر زہر لگایا تھا۔ مدرسے سے واپسی پر کھیتوں سے سیب آٹھا کرکھانے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی جس کے نتیجے میں سات سالہ شہزادی اور پانچ سالہ افنان جان بحق جبکہ 7 سالہ روہاب 5 سالہ ساحل 6 سالہ حورین 5 سالہ ماریہ کو تشویش ناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے پیڈز وارڈز میں منتقل کر دیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔