top header add
kohsar adart

چلی نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی اور غزہ کی تقریباً 20 لاکھ آبادی کے لیے انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

جنوبی امریکا کے ملک چلی کی حکومت نے غزہ پر حملوں کے بعد اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔
چلی نے اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا صورتحال پر مشاورت کیلئے سفیر کو واپس بلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  غزہ،24 گھنٹوں میں 12 اسرائیلی فوجی ہلاک

میڈیا رپوٹس کے مطابق چلی کی وزارت خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ان حملوں کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 8 ہزار 525 ہو گئی

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل کی کارروائیاں غزہ کی فلسطینیوں کو ’اجتماعی سزا‘ دینے کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کیخلاف اعلان جنگ کردیا

چلی کی وزارت خارجہ نے دشمنی پر مبنی سرگرمیوں کے فوری خاتمے، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے

افراد کی رہائی اور غزہ کی تقریباً 20 لاکھ آبادی کے لیے انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More