چارسدہ میں چھت،مردان میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 جاں بحق

چارسدہ میں چھت، مردان میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد جاں بحق
چارسدہ کے علاقے ترنگزئی خٹ کورونہ میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث کمرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ چارسدہ میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اوران کے 3 بچے شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو چارسدہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں متاثرین زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئےجاں بحق ہوگئے۔
مردان کے علاقے رستم کے پہاڑ پر واقع ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے اندر موجود 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈی ایس پی مردان عاشق حسین کے مطابق گھر پر بجلی گرنے کا واقعہ رات کو پیش آیا ہے۔