پی ٹی آئی کے انقلاب کی کال پہلے جیسی ہوگی،عرفان صدیقی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینیٹ عرفان صدیقی نے بھی عمران خان کی اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ”انقلاب“ لانے کی تیرہویں کال کا انجام بھی گزشتہ 12 کالوں سے مختلف نہیں ہوگا۔
عرفان صدیقی نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو کون سے مستقبل کے لئے باہر نکلنے کا پیغام دے رہے ہیں؟
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے اور واضح کیا کہ اس مرتبہ مطالبات تسلیم ہونے تک واپس نہیں جائیں گے۔