kohsar adart

پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں،حافظ نعیم

تمام قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور یہ تحریک اہداف حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق کی حمایت اور حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں۔

حیدرآباد میں نیوز کانفرنس کے دوران حافظ نعیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملک بند کرنے کا مقصد تو حکومت نے خود ہی پورا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پُرامن احتجاجی تحریک کا آغاز 24 نومبر کو پاکستان بھر کے ہر شہر سے ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور یہ تحریک اہداف حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More