پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی،وفاقی وزیر مصدق ملک

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی،وفاقی وزیر مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ہم نے تحریک انصاف کو بات چیت کی جو دعوتیں دینی تھی پہلے دے چکے، بیرسٹر گوہر سے پوچھیں کہ آپ کو کس نے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی ہے اور اس حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہیں نہیں کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ہے، آخر کیوں سب کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، کسی اور اپوزیشن جماعت کا خیال کیوں نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی پیش کش نہیں کی، آپ کے ذہن میں جماعت اسلامی کی بات کیوں نہ آئی۔باقی اپوزیشن جماعتیں کیوں نہیں آئیں؟۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی جو دعوتیں دینی تھی پہلے دے چکے ہیں۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو