kohsar adart

پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر 28 ستمبر کو پر امن احتجاج ہوگا، پر امن احتجاج بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فسطائیت اور عدلیہ کی آزادی پر حملے کے خلاف ہمارا پرزور اور پر امن احتجاج ہوگا، ملک میں جاری فسطائیت کے خاتمے کیلئے سب کو نکلنا ہوگا، پاکستان میں ﷲ تعالیٰ کے بعد عوام کی حاکمیت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More