top header add
kohsar adart

پی ٹی آئی کا الیکشن ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا الیکشن ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے الیکشن ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جو قانون سازی ہونے جا رہی ہے وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے ہی آچکا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہاکہ آپ عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا غیر آئینی ہے، انہوں نے پہلے بھی این آر او لیا تھا اور نشستیں خود لی تھیں، اب دوسرا این آر او لینا چاہتے ہیں جسے ہم نہیں مانیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری چیف جسٹس سمیت عدلیہ سے گزارش ہے اب فیصلے پر عمل درآمد کروانا آپ کی آئینی ذمہ داری ہے، یہ نشستیں ہماری ہیں اور ہماری ہی رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سازی جو اس فیصلے پر عملدرآمد کے خلاف ہو غیر آئینی ہے، ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More