top header add
kohsar adart

پی ٹی آئی کا احتجاج، پنڈی، اسلام آباد کے تمام راستے بند

 

 

پی ٹی آئی کے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے۔

 

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دفعہ 144 بھی نافذ ہے، فیض آباد پُل پر ڈبل لیئر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی مختلف مقامات پر سیل کر دیا گیا ہے۔

 

آئی جے پی ڈبل روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کی طرف آنے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

 

راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہے۔

 

علاوہ ازیں اسلام آباد میں آئندہ 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق جمعرات کی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

 

سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق امن میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی دستے تعینات ہیں، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

 

خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شرپسندوں کی شناخت کی جائے گی، امن میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More