top header add
kohsar adart

پی ٹی آئی وکلاء کا عدالت میں خاور مانیکا پر حملہ، تھپڑ وں کی بارش، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی وکلاء کا عدالت میں خاور مانیکا پر حملہ، تھپڑ وں کی بارش، ویڈیو وائرل

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر دھاوا بولتے ہوئے زمین پر گرا دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں خاور مانیکا نے عمران خان کے خلاف سخت باتیں کیں۔

جس پر کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی خواتین نے شیم شیم کے نعرے لگائے اور ان پر پانی کی بوتلیں دے ماریں اور تھپڑ بھی مارے۔

جج شاہ رخ ارجمند کے چیمبر میں جانے کے بعد کمرہ عدالت سے نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان نے خاور مانیکا پر حملہ کردیا، ایک وکیل نے انہیں مکہ مار کر زمین پر گرادیا جبکہ باقی وکلا انہیں مارنے کے لئے پیچھے بھاگے تو خاور مانیکا کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچاکر بھگاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More