kohsar adart

پی ٹی آئی والوں کیساتھ موئے موئے ہوگیا،عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی والوں کیساتھ موئے موئے ہوگیا،عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورآج پھر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر سرکاری وسائل کو آگ لگا کر غنڈہ گردی کرکے سر پٹخ پٹخ کے واپس لوٹ گیا،بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو موئے موئے ہوگیا۔

عظمی بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس ) پر پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تازہ خبر یہ ہے کہ گنڈاپور آج پھر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر واپس چلا گیا،گنڈا پور سرکاری وسائل کو آگ لگا کر غنڈہ گردی کرکے سر پٹخ پٹخ کے واپس لوٹ گیا،یہ کمال ہے سی ایم پنجاب کا، پنجاب میں غنڈہ گردی نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے لکھا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کو اپنی حکومت کی رٹ منوانی آتی ہے،بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو موئے موئے ہوگیا،چلو بھاگو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More