
پی ٹی آئی نے سابق وزيراعلیٰ کے پی محمود خان کو پارٹی سے نکال ديا
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے سابق وزيراعلیٰ کے پی محمود خان کو پارٹی سے نکال ديا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا۔
محمود خان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ارکان ولسن وزیر، اشتیاق اُرمڑ، اقبال وزیر، یعقوب شیخ اور شفیق آفریدی کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ کے بعد شاہینز آسٹریلیا کی زمین پر فتح کے لئے پُرعزم
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق منتخب ارکان اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے کیلئے اکسانے اورشوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرکے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔