پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کیلئے درخواست جمع کروا دی
پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کیلئے درخواست جمع کروا دی
پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں جلسے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، پی ٹی آئی نے جلسے کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مویشی منڈی کا مقام بھی جلسے کے لئے زیر غور ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ لیاقت باغ، شمس آباد یا بھاٹا چوک میں سے کسی ایک مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور لاہور میں مویشی منڈی کے مقامات پر جلسے کئے تھے۔