kohsar adart

پی ٹی آئی رہنما انور زیب رہا

پی ٹی آئی رہنما انور زیب رہا

 

ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے انور زیب گھر پہنچ گئے، ان کے گھر پہنچنے پر علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن انور زیب ڈی چوک جلسے کے موقع پر پنجاب پولیس نے گرفتار کیا تھا، ایم پی اے کا جیل سے رہائی کے بعد ورکرز نے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی جیل سے رہائی کے بعد رہائش گاہ پہنچے تو خوشی میں کارکنان کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

 

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More