kohsar adart

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر مردان جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کو مردان جیل سے رہا کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 3 ایم پی او کے تحت جیل میں تھے۔
پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر تھری ایم پی او معطل کرنے پر اسد قیصر کو مردان جیل سے رہا کیا گیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے 9 دسمبر کو تصدیق کی تھی

کہ اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کو صوابی پولیس نے تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ اسد قیصر کو سینٹرل جیل مردان سے حراست میں لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسد قیصر کو مردان پولیس نے 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More