پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکی وزیر خارجہ کا تشویش کا اظہار
پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکی وزیر خارجہ کا تشویش کا اظہار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سیکرٹریٹ سے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں
اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے،
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں
پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔