top header add
kohsar adart

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پکڑدھکڑ، متعدد رہنما گرفتار

 

لاہور/اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر آج اسلام آباد کی جانب مارچ اور ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر اور رہنما زین قریشی سمیت متعدد رہنماؤں کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دونوں رہنماؤں کو قادرپوراں ٹول پلازہ ملتان سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پولیس نے احتجاج سے قبل پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کیلیے متحرک ہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی پنجاب کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر موٹر ویز، ہائی ویز اور اسلام آباد جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند اور مری روڈ کو کھود دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور سے اسلام آباد اور پشاور سے دارالحکومت جانے والے موٹرویز کو بھی بند جبکہ پولیس اور ایف سی نفری کو کے پی اور پنجاب کے سنگم میں تعینات کردیا گیا ہے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر آج اسلام آباد کی جانب مارچ اور ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا جس کے لیے کارکنان پشاور موٹروے پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More