kohsar adart

پی ٹی آئی، تحریک انصاف نظریاتی معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی نظریاتی کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق دونوں جماعتوں میں سات نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونی تھی۔

معاہدے کے مطابق اختر اقبال ڈار کو سینیٹ کی نشست دی جانی تھی، صوبائی سطح پر مخصوص نشست کیلئے ایک امیدوار نظریاتی پارٹی کو دینا تھا۔

دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے متن میں لکھا ہوا ہے کہ نظریاتی پارٹی کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ایک مخصوص نشست دینا تھی۔

معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بلے باز کے نشان پر لڑنا تھا، دونوں جماعتوں کے لیے بانی پی ٹی آئی کا فصیلہ حتمی ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More