kohsar adart

پی سی بی نے مختلف امور پرمشاورت کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی

پی سی بی نے مختلف امور پرمشاورت کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی

پی سی بی نے مختلف امور پر مشاورت کے لیے ہائی پروفائل کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے سربراہ سابق کپتان مصباح الحق ہوں گے۔

پی سی بی نے مختلف امور پرمشاورت کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
پی سی بی نے مختلف امور پرمشاورت کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی

پی سی بی نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے سربراہ سابق کپتان مصباح الحق ہوں گے جبکہ انہیں سابق کپتانوں انضمام الحق اور محمد حفیظ کی معاونت حاصل ہوگی۔
سی ٹی سی کرکٹ سے متعلقہ معاملات پر سفارشات تیار کرے گی جن میں قومی سلیکشن کمیٹیوں کی تقرری، قومی ٹیم کے کوچز کی تعیناتی، کرکٹرز کے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور ان کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔ڈومیسٹک اسٹرکچر کے معاملات، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز کے معاملے میں بھی کمیٹی کی مشاورت شامل ہوگی، امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی دیکھ بھال اور ترقی کے منصوبوں کا پلان بھی تیار کرے گی۔
کمیٹی کے پاس اپنی ضرورت کے مطابق اضافی کرکٹ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار بھی ہوگا، یہ کمیٹی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو مستقل بنیادوں پر رپورٹ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More