پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کو ایک اور بڑا جھٹکا
پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کو ایک اور بڑا جھٹکا
پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کو ایک اور بڑا جھٹکا، کپتان عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹیم سے راہیں جدا کر لیں۔
محمد عامر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاملات طے پا گئے، فاسٹ باؤلر پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ان ایکشن ہوں گے، عامر اور سرفراز احمد کے درمیان اچھے تعلقات کی وجہ سے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ عماد وسیم کے کراچی کنگز کی کپتانی چھوڑنے کے بعد فرنچائزنے ملتان سلطانز سے رابطہ کر کے شان مسعود کو ٹریڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی کپتانی شان مسعود کو دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ طیب طاہر کو کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں منعقدہ کرائے جانے کا امکان ہے، پی سی بی نے فرنچائزز کو ڈرافٹنگ کی تاریخ 13 دسمبر دے دی۔