پی ایس ایل فائنل ،اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا، ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بیٹنگ کے آغاز پر ہی ملتان سلطانز کو نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے ابتدائی دو بلے باز صرف 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔

اوپنر یاسر خان 6 اور ڈیوڈ ولی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان نے 57 اور محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے، جبکہ عماد وسیم نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

شاداب خان نے 32 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش کریں گے بہترین کرکٹ کھیلیں، اسلام آباد تگڑی ٹیم ہے، اپنے پلان کے مطابق کھیلیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہمارا پلان بولنگ کرنے کا ہی تھا، ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو