پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم
یورپی ایاسا نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایاسا نے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین سٹینڈرڈز پرپورے اترنے پر مبارک باد دی، پی آئی اے ایاسا اور ان کے قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کیا، اس پابندی کے بعد پوری قوم اب یورپی سیکٹرز پر دوبارہ اپنی قومی ایئرلائن پر براہ راست سفر کر سکے گی۔