پی آئی اے کی پرواز پیرس پہنچ گئی
پی آئی اے کی پرواز پیرس پہنچ گئی، چار سال بعد پہلی پرواز نے پیرس میں لینڈ کیا۔
پیرس پہنچنے پر مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیا، ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔
پی آئی اے کی پرواز پیرس لینڈ کر نے پر اوورسیز پاکستانی بھی قومی ایئر لائنز کے سٹاف کو خوش آمدید کہنے ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کو الوداع کیا، پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر سوار ہیں، پیرس کیلئے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔