پی آئی اے سے متعلق بیان پرڈاکٹر ذاکر نائیک کی معذرت
پی آئی اے سے متعلق بیان پرڈاکٹر ذاکر نائیک کی معذرت
اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان ائیر لائنز سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔
ذاکر نائیک نے ایک تقریب میں کہا کہ مجھے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی آئی اے کا واقعہ بھول جانے کو کہا جس پر میں نے سوچا کہ کیا میں نے اس بارے میں کچھ کہا تھا؟
تو گورنر صاحب نے مجھے پھر سے واقعہ یاد دلایا۔
انہوں نے کہا مجھے علم تھا کہ سوشل میڈیا پر اس متعلق کافی تناؤ تھا، پھر احساس ہوا کہ میں نے جو کہا وہ درست تھا یا نہیں تھا؟
لیکن بات تو اپنی جگہ پر حق کی تھی، جس طرح انگریز نے نفرت پیدا کی ہندوستان اور پاکستانی بھائیوں میں اس طرح تناؤ نہیں چاہتا۔
ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ میں امن پھیلاتا ہوں، میری بات سے پاکستانی بھائیوں کو تکلیف ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں،
ہمارا اصل مقصد جنت کا پاسپورٹ کا حصول ہے دنیاوی پاسپورٹ نہیں۔