kohsar adart

پی آئی اے دو حصوں میں تقسیم، نصف سے زیادہ شیئر فروخت ہوں گے

پی آئی اے نان کور ہولڈنگ کمپنی میں ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ. نجکاری کے بعد پی آئی اے یورپ کے روٹس کھولے جاسکیں گے۔

 

قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ، بورڈ نے فیصلہ کیا ہے پی آئی اے کور انڈرٹیکنگ کے اکیاون فیصد شیئر فروخت کئے جائیں گے۔ جبکہ پی آئی اے نان کور ہولڈنگ کمپنی میں ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

پی آئی اے نان کور ہولڈکو میں اثاثے،بزنس، حقوق، پراپرٹیز، انوسٹمنٹ ذمہ داریاں وغیرہ دی گئی ہیں جبکہ کور انڈرٹیکنگ پی آئی اے کے ایوی ایشن کا بزنس دیکھے گی۔ دوسری جانب قومی ایئرلائن قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے پا گئی ہے، کمرشل بینکوں کی جانب سےرواں ہفتےاین او سی اوراثاثےواپس منتقل ہو جائیں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو دس برسوں تک تقریبا بارہ فیصد شرح سود پرقرض ملے گا، ابتدائی طورپر پی آئی اے کے اکاون فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے اور انچاس فیصد شئیرز حکومت ملکیت میں ہی رہیں گے۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم ہوگئے اور بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی۔ نجکاری حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو پی آئی اے کی کلیئر بیلنس شیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے ایوی ایشن کےبڑے سرمایہ کاروں کیلئےپرکشش موقع ہے، پی آئی اے کے پاس ہر ہفتے 20 ملکوں کی 170 فلائٹس کے قیمتی روٹس ہیں۔

پی آئی اے سعودی عرب تک ڈیڑھ لاکھ مسافر کی سفری سہولت دیتا ہے، نجکاری کے بعد پی آئی اے یورپ کے روٹس کھولے جاسکیں گے۔ پی آئی اے کے پاس ایئر سروس ایگری منٹ کے تحت اہم ترین روٹس ہیں، ایئرسروس ایگری منٹ کے تحت پی آئی اے کے پاس 97 ملکوں میں سفر کے معاہدے ہیں۔ گذشتہ روز پی آئی اے کی نجکاری کےلیے اظہاردلچسپی کی بولیاں طلب کی گئی تھیں اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو ایئرلائن کا قرض 830 ارب روپے ٹرانسفر کردیا ہے، پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈکےذمے202 ارب روپے کا قرض ہوگا۔ بینکوں سے آپریشنز کیلئے ایک سوسڑسٹھ ارب روپے اورملازمین کےپینتیس ارب روپےکا قرض ادا کرنا ہوگا۔

PIA split into two parts, more than half shares to be sold,پی آئی اے دو حصوں میں تقسیم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More