پولیس تھانہ مانگل کی بڑی کارروائی، ترہانہ کے رہائشی شخص کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار
پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )
تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگل کی حدود ترہانہ میں گزشتہ رات افسر شاہ ولد نوران شاہ اور ثاقب شاہ ولد افسر شاہ ساکنان ترہانہ نے احسان ولد جلیل کو گھر سے بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف تھانہ مانگل میں زیر دفعات 302/34 پی پی سی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر مانگل پولیس نے بر وقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول 30 بور برآمد کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے بر وقت کارروائی عمل میں لانے پر مانگل پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔