
پنجا ب حکومت نے ناقص انجکشن متاثرین کے لیے ویب پورٹل بنادیا
پنجا ب حکومت نے ناقص انجکشن سے متاثرہونے والے افراد کے لیے ویب پورٹل بنادیاہے،جس کے ذریعے مریض اپنی معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک پنجاب میں 68متاثرین سامنے آئے ہیں جن کاعلاج کرنے کے لیے راولپنڈی، لاہوراور ملتان میں خصوصی انتظامات کردیئے گئے ہیں۔
لاہورمیں صوبائی وزرائے صحت ڈاکٹر جمال ناصر اور ڈاکٹر جاوید اکرم نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اے واسٹن انجکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کا تعین اور ان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں ویب پورٹل بنادیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آنکھوں کے علاج کے لئے انجکشن استعمال کرنے والے مریض اپنی معلومات فراہم کریں۔ اب تک صوبے میں اس انجیکشن سے متاثرہ 68 مریض سامنے آئے ہیں جن کے علاج کے لئے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، میو ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان میں خصوصی بستر مختص کر دیئے گئے ہیں۔
Punjab government created web portal for victims of wrongful injection,پنجا ب حکومت نے ناقص انجکشن متاثرین کے لیے ویب پورٹل بنادیا