top header add
kohsar adart

پنجاب کے سکولوں میں پانچ ہزار نئے کلاس رومز بنیں گے

 

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے پی ایس آر پی سکولوں میں پانچ ہزار نئے کلاس رومز بنانے کی منظوری دے دی-طلبہ کی لرننگ کیپسٹی بڑھانے کے لئے نئی ماڈرن لیب بھی قائم کی جائیں گی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا-

اجلاس میں سکولوں کی تعمیر ومرمت کے لئے ری والونگ فنڈز قائم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا-طلبہ میں مطالعہ کی عادت کے فروغ کے لئے سرکاری سکولوں میں موبائل بس لائبریری پراجیکٹ لانچ کرنے پر غور کیا گیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں یونیفارم کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں کا معیار اچھے پرائیویٹ سکولوں سے بہتر کرنا ہمارا عزم ہے۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں جاری سکول میل پروگرام پر رپورٹ پیش کی گئی- آؤٹ آف سکول بچوں کے لئے فارمل لرننگ سنٹربنانے کا فیصلہ کیاگیا- 3527 سکولوں میں ایک کروڑ 32لاکھ سے زائد ملک پیک تقسیم کیے گئے-سکول میل پروگرام شروع ہونے کے بعد 38ہزار سے زائدنئے طلبہ کی انرولمنٹ مکمل ہوگئی ہے.

 

کرم میں دہشت گرد کے واقعے پرمریم نواز کا اظہارتعزیت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیاہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More