پنجاب میں 180یوم میں10ہزار مریضوں کومفت دوا فراہم
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے تاریخ میں پہلی مرتبہ180یوم میں 10ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی ایک ریکارڈہے.
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو گھر بیٹھے ادویات کی فراہمی جاری ہے-پنجاب بھر میں 10ہزار سے زائد مریضوں کو میڈیسن کی فری ہوم ڈیلیوری ہوگئی ہے-محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ہیپاٹائٹس کے 5700 سے زائد مریضوں کو فری میڈیسن فراہم کی گئیں جبکہ ٹی بی کے 4200سے زائد مریضوں کوگھر بیٹھے ادویات موصول ہوئیں .
مئی کے پہلے ہفتے شروع ہونے والا فری میڈیسن پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میڈیسن فری ہوم ڈیلیوری سے مریضوں کو ہسپتال آنے جانے کی صعوبت سے نجات مل گئی ہے۔ میڈیسن ہوم ڈیلیوری سے ہسپتالوں میں بھی رش میں کمی آرہی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کی خدمت مسلم لیگ(ن) کا منشور ہے۔
پنجاب میں دسمبر میں ”مینارٹی کارڈ“فنکشنل کرنے کا اعلان
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے. مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کیلئے دسمبر میں ”مینارٹی کارڈ“فنکشنل کیا جائے گا-نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر سہ ماہی 10,000 روپے دئیے جائیں گے-اقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لئے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا-