kohsar adart

پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا
پروونشیل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں لاہور میں بارش، مکان کی چھت گرنے سے4جاں بحق
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑنے جانے کا امکان ہے،

بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا، تمام محکمے فوری طور پر انتظامات مکمل کریں۔
دوسری جانب، لاہور میں آج بھی موسلادھار بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More