kohsar adart

پنجاب میں سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم شروع

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ کااجراء کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار سکیم کے تحت 84ارب روپے اور آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 48ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 36ارب سے زائد بلا سود قرض کی فراہمی کی جائے گی۔ آسان کاروبار فنانس سکیم میں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کرنا ہوگا۔ سکیم میں 25سے 55سال تک پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
قرض لینے کیلئے ایکٹیوفائلرہونا ضروری اورکسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آسان کاوربار فنانس سکیم کے لئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست اورتفصیلات کے لئے ویب پورٹل  akf.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ آسان کاروبار کارڈ سکیم میں سٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض د یا جارہا ہے۔ آسان کاروبار کارڈکے تحت قرض3سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا ئے گا۔ سکیم میں پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اورسپیشل افراد آسان کاروبار کارڈ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ آسان کاروبار کارڈ کے لئے پورٹل akc.punjab.gov.pk  پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
آسان کاروبار کارڈ کے لئے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی۔ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس،ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی۔ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے25فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آسان کاروبار سکیم کے لئے خصوصی ٹول فری نمبر 1786 بھی فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آسان کاروبار سکیم کے لئے درخواست گزار ٹول فری نمبر 1786 سے انفارمیشن لے سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔پنجاب کا ہرنوجوان معیشت کی بہتری میں آسان کاروبار سکیم کے ذریعے بھرپور کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More