
پنجاب میں ایک ہفتے کیلئے سکول بند
پنجاب میں ایک ہفتے کیلئے سکول بند
لاہور میں سموگ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوگی ،پنجاب حکومت نے ایک ہفتہ پرائمری سکول بند رکھنے کا اعلان کردیا،ساتھ ہی آلودگی پربھارت کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلےگروپ سےپرائمری تک کےسکول ایک ہفتےکیلئےبندرہیں گے،گزشتہ روزلاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح1067ریکارڈکی گئی،بھارت سےسموگ آئی اورایک دم پھیل گئی،بھارت سےآنیوالی ہواؤں سےلاہورسب سےزیادہ متاثرہوا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں فصلوں کی باقیات کوجلانےسےدھواں سےفضاآلودہ ہوئی،لاہوربارڈرکےعلاقےمیں آلودگی کی شرح1ہزارسےتجاوزکرگئی،لاہورمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح1194ریکارڈکی گئی،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپرآگیا،لاہورمیں سموگ کی صورتحال مزیدپیچیدہ ہوگئی۔