kohsar adart

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تعلیم ادارے ایک دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب کے تمام پرائیویٹ و سرکاری کالجز و یونیورسٹیاں کل بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں کل 18 اکتوبر کو کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی، خیال رہے کہ اس سے قبل محکہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی و جلوس اور اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے اور یہ پابندی 18 و 19 اکتوبر کیلئے ہو گی ۔

حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کے اعلان کے بعد لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو دوسرے سالانہ امتحان کے جمعہ کو ہونے والے تمام پیپرز بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں ،کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز فزکس ،ہوم اکنامکس ، جغرافیہ ،ایگریکلچر اور نرسنگ کا پیپر لیا جاناتھا، مذکورہ پیپروں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More