پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر شکوک،کے پی حکومت بھی ڈانواڈول

پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گی یا نہیں ؟ اس حوالے سے کے پی حکومت کے ترجمان کے سوال نے شکوک و شبہات میں اضافہ کردیا ہے ۔
ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کا ایک بیان سامنے آیا ہے
جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے حتمی مشاورت کی بات کی تھی
تاہم اب تک پنجاب اور کے پی اسمبلی کی تحلیل یا اسمبلیوں سے استعفوں کے سلسلے میں کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔