top header add
kohsar adart

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج،سندھ اسمبلی کا کل ہو گا

خیبر پختون اسمبلی کا معاملہ التواء کا شکار-پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد 110 ہوگئی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج- سندھ کا کل طلب- اراکین حلف اٹھائیں گے.اسپیکر پنجاب سبطین حلف لیں گے-

نو منتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج اور سندھ اسمبلی کا کل طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ خیبر پختون اسمبلی کا معاملہ فی الحال التواء کا شکار ہے،

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نےپنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجے طلب کر لیا ہے جس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد 110 ہوگئی ہے . پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان نے سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے بیان حلفی جمع کرادیا ہے۔

ادھر عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس 24فروری ہفتے کو طلب کرلیا گیاہے جس میں نو منتخب ارکان اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا اور اسپیکر اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے۔

 نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔ کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب اسپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔

دوسری جانب خیبر پختون اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ابھی تک  التواء کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کے پی غلام علی کا اسمبلی اجلاس سے متعلق چیف سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے تاہم چیف سیکرٹری نے اسمبلی اجلاس سے متعلق لا علمی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر غلام علی نجی مصروفیات کے باعث 4 روز کے لیے شہر سے باہر چلے گئے ہیں جس کے پیش نظر  اگلے 5 روز تک صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں، اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد اسپیکر ہاؤس سمیت پشاورمیں موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More