top header add
kohsar adart

پنجاب اسمبلی: سانحہ 9 مئی پر قرارداد پیش

 

پنجاب اسمبلی: سانحہ 9 مئی پر قرارداد پیش

سانحہ 9 مئی پر حکومتی رکن شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد پیش کردی اور کہا کہ 9 مئی کا دن المناک، افسوسناک سانحہ اور سیاہ ترین باب ہے۔

 

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں 9 مئی جیسے واقعات کی گنجائش نہیں۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔

 

اس میں کہا گیا کہ فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ 9 مئی کا دن المناک، افسوسناک سانحہ اور سیاہ ترین باب ہے۔ شرپسند عناصر نے ملک کو نقصان پہنچایا، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 

شعیب صدیقی نے اجلاس کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب الرحمان بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا جنرل باجوہ نے حکومت گرانے کی سازش کی۔

 

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے انٹرنیشنل میڈیا پر کہا آرمی چیف کے پاس سب کنٹرول ہے۔ حقیقی آزادی مارچ میں کہا کہ قاتلانہ حملے میں میجر جنرل فیصل نصیر ملوث ہے۔

 

شعیب صدیقی نے کہا کہ صمصام بخاری آڈیولیکس میں کہا گیا جی ایچ کیو یا جناح ہاؤس میں حملے کیے جائیں۔ آج تک انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو حمودالرحمان کمیشن رپورٹ سننے کا شوق ہے تو عمر ایوب سے پوچھ لیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More