پمز اسپتال میں بھی منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا

مریض آزاد کشمیر کا رہائشی ہے جوسعودی عرب سے آیا ، ملک بھر میں کل تعداد 3 ہوگئی

پمز اسپتال اسلام آباد میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے،جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

اس حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹر نسیم اختر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 47 سالہ متاثرہ شخص آزاد کشمیر کا رہائشی ہےجو سعودی عرب سےآیا ہے۔مریض کے سیمپل این آئی ایچ بھیج دیے گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ 16 اگست کو خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے تھے،جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہوگئی تھی۔اس سے ایک دن قبل پاکستان میں ایم پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا تھا،جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کردی تھی۔وزیراعظم نے بھی ایئرپورٹس پر خصوصی اقدامات کی ہدایت کی تھی.

639e7053 6645 4b52 bc72 bf6f8e9d38e2

واضح رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل ایم پاکس کے کیسز سامنے آچکے ہیں،تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا تھا کہ مریضوں میں کس ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سلیم خان نے کہا تھا کہ مریضوں میں سے 2 میں ایم پوکس کی تصدیق ہوئی ہے۔تیسرے مریض کے نمونے دارالحکومت اسلام آباد کے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کو تصدیق کے لیے بھیجے گئے ہیں۔مزید بتایا کہ تینوں مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے مریضوں میں وائرل انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

A case of monkeypox also came to light in Pims Hospital،پمز اسپتال میں بھی منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا
ایک تبصرہ چھوڑ دو
WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com