kohsar adart

پشاور میں کے ایف سی کی دو فرنچائز زبردستی بند

 

مردان کے بعد پشاور میں فاسٹ فوڈ چین ”کے ایف سی“ کی فرنچائز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا کیا گیا اور یونیورسٹی روڈ پر واقع برانچ کو بند کروا دیا گیا۔

ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے کے ایف سی برانچ کے باہر اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی اور یونیورسٹی روڈ پر واقع کے ایف سی کو بند کردیا۔

اس کے بعد مظاہرین نے بورڈ بازار کی جانب مارچ کیا اور بورڈ بازار کے قریب کے ایف سی فرنچائز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سید حیدر شاہ باچا کے قیادت میں یونیورسٹی روڈ اور بورڈ بازار کی کے ایف سی برانچ کو بند کرا دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More