![پشاور بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید،7افرا د زخمی](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2023/09/One-officer-martyred-7-people-injured-in-Peshawar-bomb-blastJ-jpg.webp)
پشاور بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید،7افرا د زخمی
پشاور بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید،7افرا د زخمی
پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
![پشاور بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید،7افرا د زخمی](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2023/09/One-officer-martyred-7-people-injured-in-Peshawar-bomb-blastJ-jpg.webp)
پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوا جبکہ فرنٹیئر کور کے 5 اہلکار اور 2 شہری زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چترال میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 7 دہشت گرد ہلاک
ایس پی ورسک نے بتایا کہ مچنی سے مہمند رائفل کی گاڑیاں پشاور آ رہی تھیں، ساڑھے 10 بجے مہمند رائفل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،
جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دو سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مریض کے روپ میں افغان ڈالر اسمگلر پکڑا گیا،ایک کروڑ روپے برآمد
ان کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش نہیں، آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے،
پہلے سے کوئی تھرٹ نہیں تھی، تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں شیخوپورہ بس حادثہ،چھ افراد ہلاک
دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ
کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔