kohsar adart

پشاور،شدت پسندوں کا بڑا حملہ پسپا

پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشگروں کے بڑے حملے کو پسپا کردیا۔

پشاورپولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشگردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، خیبر اور پشاور کے باڈر ایریا پر نصب تھرمل ویپن نے دہشگردوں کی نقل و حمل کو کنٹرول کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق شدت پسند پولیس تھانہ اور چوکی پر حملے کے لیے پوزیشن ڈھونڈ رہے تھے، تھرمل ویپنز سے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنایا گیا، 8 سے 10 شدت پسند پولیس تھانہ اور چوکی پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ بروقت جوابی کارروائی سے دہشتگرد اپنا ہدف حاصل نہ کرسکے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More