پسند کی شادی کرنے والا ہنگو کا جوڑا شہر اقتدار میں ذبح

جان بچانے کیلئے گاؤں پنڈپڑیاں میں پناہ لے رکھی تھی- ملزمان تعاقب کرتے ہوئے گھر پہنچے

 پسند کی شادی کرنے والےہنگو کے جوڑے کو اسلام آباد میں ذبح کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نے جان بچانے کے لیے اسلام آباد کے گاؤں پنڈ پڑیاں میں ایک گھر میں پناہ لی ہوئی تھی۔ ملزمان لڑکے کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ ترنول کی حدود میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی بے دردی سے قتل کیا گیا۔ لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی، واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا۔ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی لیکن ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور دونوں کو ذبح کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

مری،غیرت کے نام پر بیٹی قتل

لڑکے کی عمر 22 سال جبکہ لڑکی کی 24 سال بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب ملزمان نے پولیس سے رابطہ کیا اور کہا ہماری روایات کے مطابق قتل بنتا تھا،سو ہم نے کیا۔ قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول لڑکا خاتون کا رشتہ دار تھا، خاتون نے لڑکے کے حوالے سے اپنے دیور سے ہراساں کرنے کی شکایت بھی کی اور ملزمان خاتون کی شکایت پر اسلام آباد آئے تھے۔ ملزمان نے ٹیکسلا سے کرائے پر گاڑی بک کرائی تاہم پولیس نے گاڑی اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو