پرویز مشرف کو جلد پاکستان لاۓ جانے کا امکان

 

سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں جلد ہی پاکستان لایا جائے گا ۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابتدائی تیاریاں کر لی گئی ہیں اور جلد ہی پرویز مشرف کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جائے گا جہاں ان کا مزید علاج معالجہ بھی کیا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز پہلے پاک فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کو پاکستان لایا جانا چاہیے تاہم اس کا فیصلہ ان کی فیملی کرے گی۔ بعد ازاں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ اگر پرویز مشرف پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت اس حوالے سے انہیں ضروری سہولتیں فراہم کرے ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں پرویزمشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا خلش نہیں اور یہ کہ وہ نہیں چاہتے کہ جس صورت حال سے وہ اور ان کا خاندان گزرے ہیں وہی کسی اور کے ساتھ پیش آئے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو