
پرویزخٹک کی بیٹھک میں شامل 22 افراد کی پارٹی رکنیت ختم
پی ٹی آئی نے پرویزخٹک کی بیٹھک میں شامل 22 افراد کی پارٹی رکنیت ختم کردی

یہ بھی پڑھیں لاپتہ ہونے والے کوہ پیما کی باقیات 37 سال بعد مل گئیں
پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی بیٹھک میں شامل سابق وزیر اعلٰی محمود خان،سابق مشیر ضیاء اللہ بنگش سمیت 22 افراد کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔
پارٹی رکنیت ختم ہونے والوں میں سابق وزیر اعلٰی محمود خان،سابق مشیر ضیاء اللہ بنگش ، احمد حسین شاہ، اقبال وزیر،اشتیاق آرمڑ سمیت دیگر شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کل 22 افراد کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔