top header add
kohsar adart

پرویزخٹک کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کی جانب سے سیاست چھوڑنے اور سراج الحق کی جانب سے جماعت اسلامی کی امارت سے مستعفی ہونے کے فوراً بعد ایک اور بڑا اعلان سامنے آیا ہے جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے بھی انتخابات میں ناکامی تسلیم کرتے ہوئے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جلد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا اجلاس طلب کریں گے، پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے کر نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

اپنے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب انتخابات میں ناکامی پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سراج الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلا سکا۔

انکا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفیٰ دیتا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More