top header add
kohsar adart

پاک فوج میں پہلی مرتبہ عیسائی خاتون افسر کی بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی

پاک فوج میں پہلی مرتبہ عیسائی خاتون افسر کی بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی
پاکستان کا ایک اور اعزاز، پاک فوج میں پہلی مرتبہ ایک کرسچیئن خاتون افسر کی بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی ہو گئی۔

76 سالوں میں پہلی مرتبہ ملک میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی لیڈی افسر بریگیڈیئر بنی ہیں، بریگیڈیئر ہیلین میری رابرٹ کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے، بریگیڈیئر ہیلین میری رابرٹ کے شاندار کیریئر کی بناء پر انہیں ون سٹار عہدے پر پروموٹ کیا گیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کی جانب سے عیسائی خاتون افسر کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More