top header add
kohsar adart

پاک فوج اور ایف سی کا کامیاب ریسکیو آپریشن، سیلاب میں پھنسے 9 افرا بچا لیے

تربت کے علاقے سامی میں سیلاب کے بعد پھنسے علاقہ مکینوں کو بچانے کیلئے پاک فوج اور ایف سی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے شہریوں کے انخلا کا بروقت فیصلہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر اور فرنٹیئر کور کے زریعے یلاب زدہ علاقے میں پھنسے بچوں سمیت 9 افراد کو نکالا۔

ریسکیو کئے جانے افراد کو قریبی فرنٹیئر کور کیمپ میں بروقت طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔

علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ایف سی کے بروقت اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج قدرتی آفات میں لوگوں کی حفاظت کے چیلنج کا جواب دینے کے لیے چوکس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More