kohsar adart

پاک بحریہ کیلئے جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب

پاک بحریہ کیلئے جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب
کراچی میں پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر مہمان خصوصی ہیں۔

پاک بحریہ کیلئے جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب
پاک بحریہ کیلئے جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نیول چیف ایڈمرل امجد علی خان نیازی بھی تقریب میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس، فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد

ملجم کلاس جہاز کثیر المقاصد جنگی بحری جہاز ہے جو سطح آب،

زیر آب اور فضائی آپریشن کی جدید حربی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بحری جہاز سطح آب سے میزائلوں اور مین گن سے اہداف کا پتہ لگا کر حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جہاز جدید ترین سینسر، جارحانہ اور دفاعی ہتھیار سے لیس ہے۔
جدید بحری جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز کرنے کی صلاحیت اور کیم کاپٹر سے بھی لیس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More