top header add
kohsar adart

پٹرول پر 5 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس عائد

پٹرول پر 5 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس عائد

پٹرول پر ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے کے بجائے 55 روپے وصول کی جائے گی،

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہیں کیا گیا،

ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر وصول کی جائے گی۔
خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے،

پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نےگزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا

،اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی

جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے پوری کوشش کی کہ حکومت اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق جتنی کم از کم قیمت میں اضافہ کرسکیں

وہی کریں اور اس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا اور موجودہ قیمت برقرار رہے گی

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More